Monday, February 8, 2016

ساری نیکیاں لے لو

بھٹو صاحب! آپ میری ساری نیکیاں لے لیں مگرحضور صلٰی اللہ علیہ وسلم کو خوش کرلیں(شورش)
ذوالفقار علی بھٹو مرحوم آغاشورش کاشمیری مرحوم سے اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ شورش مجھ سے قادیانیوں کی تاریخ بیان کرتے ہوئے انکی سیاسی اور مذہبی حیثیت پرکافی دیر تک دلائل دیتے رہے-پھر وہ جانے کے لئے اٹھے تو اچانک واپس پلٹ آئے اور کہنے لگے:
”بھٹو صاحب!ہمارے پاس کون سی عظمت ہے- ہم ایک سو سال سے اپنے آقاومولٰی صلٰی اللہ علیہ وسلم کی عزت وعظمت بحال نہیں کراسکے-ہم سے زیادہ ذلیل قوم کسی ملک نے آج تک پیدا نہیں کی ہوگی-ہم اسی وقت عزت وعظمت کا تاج سر پررکھ سکتے ہیں جب قادیانیوں سے محمد عربی صلٰی اللہ علیہ وسلم کی نبوّت کا تاج چھین کر سیدالکونین صلٰی اللہ علیہ وسلم کو راضی کرلیں-پھرایک سنسنی خیز بات ہوئی شورش نے روتے ہوئے میرے سامنے اپنی جھولی پھیلادی اور کہنے لگے:”بھٹو صاحب! مین آپ سے اپنے نبی صلٰی اللہ علیہ وسلم کی ختم المرسلینی کی بھیک مانگتا ہوں-آپ میری زندگی کی تمام نیکیاں اور خدمات لے لیں - میں خدا کے حضور خالی ہاتھ چلا جاؤں گا مگر خدا کے لئے اپنے نبی صلٰی اللہ علیہ وسلم کی نبوّت کی حفاظت کر دیجئے-یہ میری جھولی نہیں-فاطمہ بنت محمد صلٰی اللہ علیہ وسلم کی جھولی ہے، جس جھولی پر قادیانی حملہ آور ہیں-"
بھٹو کہتے ہیں کہ یہ سن کر میں لرز اٹھا-اب مجھ میں اس سے زیادہ سننے کی تاب نہیں تھی-میرے بدن میں ایک جھرجھری سی آئی-میں بھی آخر مسلمان تھا اور نبی اکرم صلٰی اللہ علیہ وسلم کا کلمہ پڑھتا تھا-اس موقع پر شورش نے بات چیت کا رخ جذبات کی طرف موڑ دیا تھااور مین اپنے مسلمان کی حیثیت کے سوا سب کچھ بھول گیا تھا-میں نے شورش سے وعدہ کرلیا کہ میں قادیانی مسئلہ ضرور بالضرور حل کروں گا-شورش مجھ سے وعدہ لے کر چلے گئے اور میں سوچتا رہا کہ شاید اس شخص نے مجھ پر جادو کردیا ہے-لیکن مجھ جیسے شخص کو قائل کرنے
کے لئے ایک جذباتی ماحول پیدا کرنا صرف شورش کا کام تھا-"

No comments: